ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بلجیم سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھونیشور(این این آئی)ہاکی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بلجیم سے شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ منگل کو بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کراس اوور میچ میں بلجیم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پورے میچ میں بلجیم کی ٹیم گرین شرٹس پر حاوی رہی، پہلے ہاف کے 10ویں منٹس میں بلجیم کے کھلاڑی الیکسینڈر ہینڈرکس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تین منٹس بعد بلجیم کے کپتان تھامس برائلز نے شاندار

فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اور گرین شرٹس پر دباؤ بڑھا دیا، 27وی منٹس میں بلجیم کے کیڈرک چارلر نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 35ویں منٹس میں بلجیم کے سیبسٹین نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 4-0 گولز کر دیا، 53ویں منٹس میں بلجیم کے کھلاڑی ٹام برون نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 5-0 گولز کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اسطرح بلجیم نے پاکستان کو 5-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…