ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فرنچائزز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ،حکومت سے ٹیکس میں چھوٹ مانگ لی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ابتدائی تین ایڈیشنز میں کوئی بھی فرنچائز ایک دھیلا منافع کمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اگر صورتحال میں اگلے چند برسوں میں بہتری نہ آئی تو اس بات کے امکانات ہیں کہ پی ایس ایل فرنچائزز دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔تاہم فرنچائز مالکان کو امید ہے کہ چوتھے سال نشریاتی حقوق سے ہونے والی آمدنی کا معقول حصہ فرنچائز کو ملے گا۔

حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں بھی چھوٹ دے گی جس کے بعد ان کے نقصان میں کچھ کمی ہوسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیکس معاملات کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے جس نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے مذاکرات کئے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ٹیکس میں اگر چھوٹ مل جاتی ہے تو ان کے نقصان میں کمی آئے گی اور نئے فنانشل ماڈل سے فرنچائز مالکان کے مسائل کم ہوں گے۔اگر ٹیکس سے چھوٹ نہیں ملتی تو فرنچائز دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر جمعے کو طلب کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تین سالوں میں پی سی بی نے مختلف چینلز سے ایئر ٹائم خرید کرٹورنامنٹ کے میچ دکھائے تھے۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کو نشریاتی حقوق فروخت کرنے کیلئے ٹینڈر کھولے جائیں گے۔ چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی اسپورٹس پراپرٹی کمپنی سے سروے کرایا تھا۔سروے کے مطابق تین سال کیلئے نشریاتی حقوق تقریبا 39ملین ڈالرز میں فروخت ہونے چاہئیں۔ پاکستان کیلئے ٹی وی رائٹس کی ممکنہ قیمت 33ملین ڈالرز اور بیرون ملک 6ملین ڈالرز میں فروخت ہوسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ابتدائی تین سال آمدنی کی رقم سینٹرل پول میں رکھی جس میں سے اخراجات نکال کر آمدنی کا حصہ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ اس سال ٹیموں کو تقریبا 11لاکھ ڈالرز شیئر ملا ہے جبکہ ٹیموں نے

اپنے طور پر اسپانسرشپ اور دیگر ذرائع سے بھی رقم کمائی لیکن ان کے نقصان کا تخمینہ آمدنی سے کئی گنا زیادہ ہے۔چونکہ اخراجات بہت زیادہ ہیں اس لیے ٹورنامنٹ کے موجودہ ماڈل میں ٹیکس کی مد میں26فیصد ادائیگی سے فرنچائزز کا بھاری نقصان بڑھ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا خیال ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی طرح 10سال بعد فرنچائز کو منافع آنا شروع ہوجائے گا۔ اس وقت بورڈ نے فرنچائزوں سے 10سال کیلئے معاہدے کر رکھے ہیں۔ دس سال بعد مارکیٹ ویلیو دیکھ کر فرنچائزوں کے ساتھ

نئے معاہدے کئے جائیں گے۔ اس لیے فرنچائزوں کیلئے دس سال بعد بھی صورتحال آسان نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ایک بینک کو تین سال کیلئے ٹائٹل اسپانسر شپ 14اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں فروخت کیے ہیں۔ یہ رقم پہلی ڈیل سے تین گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح نئے چیئرمین احسان مانی کو امید ہے کہ ٹی وی رائٹس سے پی سی بی کواچھی ڈیل ملے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015میں پاکستان سپر لیگ شروع کرتے وقت پانچ فرنچائز سے دس سال کیلئے 93ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…