جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم 2018میں اوسط کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم لمیٹڈ اوورز کرکٹ کے انتہائی لاجواب بلے باز مانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوالیا اور دنیا کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی سمیت تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے خود کو سال 2018میں اوسط کے لحاظ سے ٹیسٹ کرکٹ کا کامیاب ترین بلے باز ثابت کر دیا ہے۔بابر اعظم نے جب اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تو ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں مگر ابتدا میں وہ خود کو اپنی اہلیت کے مطابق ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔لیکن کہتے ہیں وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، 24سالہ بابر اعظم نے حال ہی میں کیویز کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے اپنی اولین ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ وہ اس سال 67.71کی اوسط سے 10اننگز میں 474ٹیسٹ رنز اسکور کر چکے ہیں۔اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے رواں برس 59.05کی اوسط سے 1063رنز اسکور کیے ہیں۔اس فہرست میں تیسرا نمبر سری لنکن اوپنر ڈیموتھ کرونارتنے کا ہے جنہوں نے 53.91کی اوسط سے 647رنز اسکور کر رکھے ہیں۔سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال مئی میں ریٹائرمنٹ سے قبل 53.17کی اوسط سے 638رنز اسکور کر لئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…