ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یاسر شاہ کی تباہ کن باؤلنگ،بھارتی کرکٹرز نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ، جادوگر سپنر سے متعلق ایسی باتیں کہہ دیں کہ آپ فخر کرینگے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی ا ین پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کیوی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ گئے، انہوں نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کرکے کیویز کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز یاسر نے محض 41 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیویز کو 90 رنز تک محدود کرکے فالو آن کا شکار کیا اور دوسری اننگز میں مزید 6 وکٹیں حاصل کرکے کیویز کو اننگز کی شکست کا مزہ چکھا دیا۔یاسر شاہ کی اس تباہ کن بولنگ پر سابق بھارتی کرکٹر بھی یاسر شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔بھارت کے کامیاب بلے باز وی وی ایس لکشمن نے ٹویٹ کیا کہ دلچسپ ٹیسٹ کرکٹ جاری ہے ایک طرف سری لنکا کی آخری وکٹ نے انگلینڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دوسری جانب یاسر شاہ کے شاندار اسپیل کی بدولت نیوزی لینڈ محض 90 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔دوسری جانب ایک اور سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے بھی ٹویٹ کی، انہوں نے لکھا کہ یاسر شاہ کے عمدہ اسپیل کے آگے کیوی بلے بازوں کے پاس آوٹ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہیں تھا، یاسر شاہ ایک خاص لیگ اسپنر ہیں اور انھیں مزید بلندی پر بھی جانا ہے۔خیر اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے کیویز کے پیروں تلے زمین کھینچ لی مگر ہمیں اس جیت کے سحر میں کھونے کے بجائے اگلے میچ پر فوکس کرنا چاہیئے تاکہ سیریز جیت کر اپنی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری لائی جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…