ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اے ٹیم کی نمائندگی کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا : عابد علی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان اے ٹیم کی جانب سے شاندار پرفارمنس کیساتھ رواں سیزن میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پانے والے اوپنر عابد علی لاہور پہنچ گئے۔وطن واپسی پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ اے ٹیم کی نمائندگی کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، مجموعی طورپر 9میچز کھیل کر 878رنز اور ڈومیسٹک کرکٹ کے 4میچز میں 350رنز بنانے والے اوپنر نے اے ٹیم کی طرف سے 3سنچریاں اسکورکی تاہم انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف 50رنز کی اننگز کو یادگار قرار دیا۔عابد علی نے کہا کہ آسٹریلیا کی سینئر ٹیم کے خلاف بیٹنگ کرنے سے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا، پہلا میچ تھا اور اس میں بال بہت بریک ہورہا تھا، مچل اسٹارک اور دوسرے تجربہ کار بولرز کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہنا یقینی طورپر بہت شاندار تجربہ رہا۔ انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلے ون ڈے میں 140 رنز بھی بہترین اور اب تک کی یار رکھی جانے والی پرفارمنس ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بلے باز نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو بھی دیا، جن کی رہنمائی سے اپنی اننگز کو لمبی بنانے کا موقع ملا۔عابدعلی کہتیہیں، لاہور واپس آنے کے بعد اب اگلا ہدف قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بہترین بیٹنگ سے اپنی ٹیم کی جیت میں کردار اداکرسکوں۔ بینک نے ہی فائنل کھیلنے کے لیے بلایا ہے اور انہوں نے جو توقعات وابستہ کی ہیں، ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے حوالیسے انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اسلام آباد کی طرف سے کھیل رہا ہوں، میرا کام پرفارم کرنا ہے اور سلیکٹرز جہاں بہتر سمجھیں گے، انشااللہ امید ہے کہ آئندہ بھی ضرورموقع دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…