ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ اور سری لنکا کے اسپنرز نے 100وکٹیں حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) انگلینڈ اور سری لنکن اسپنرز نے باہمی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نئی تاریخ رقم کردی اور دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے سیریز میں مجموعی طور پر 100وکٹیں حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔سری لنکا کی میزبانی میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں کی مجموعی طور پر 111وکٹیں گریں جس میں سے اسپنرز نے 100وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز میں سری لنکن اسپنرز نے 51 اور انگلینڈ کے اسپنرز نے 49 وکٹیں حاصل کیں جو انگلش اسپنرز کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں حاصل کی جانے والی وکٹوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بین فوکس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں یہ ایوارڈ جیتنے والے انگلینڈ کے پہلے اور مجموعی طور پر 11ویں کھلاڑی بن گئے۔فوکس نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں میں ڈیبیو کیا تھا اور سیریز میں اسپن باؤلنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے سیریز میں 18وکٹیں حاصل کیں اور ڈیبیو سیریز میں ہی مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز ایوارڈ جیتنے کا اعزاز گنگولی، جیکس روڈلف، مائیکل کلارک، اجنتھا مینڈس، روی چندرن ایشون، ورنن فلینڈر، جیمز پیٹنسن، روہت شرما، مہدی حسن اور پرتھوی شاہ کو حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…