اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چینی قونصل خانے پر حملے کے باوجود ایمرجنگ ایشیا کپ کراچی میں کھیلا جائیگا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چینی قونصلیٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے باوجود کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی دو ٹیموں سمیت چار جونیئر کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ٗایونٹ کا آغاز پانچ دسمبر کو ہوگا ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک مثبت پیش رفت کے طور پر آئندہ ماہ کراچی کے دو میدان ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھ میچوں کی میزبانی کریں گے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کے علاوہ میزبان پاکستان کی ٹیم حصہ لے گی جب کہ بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچ سری لنکا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، کولمبو فائنل کی میزبانی کرے گا۔ہوم سیکریٹری کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں پی سی بی کے کرنل عثمان اور دیگر ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اجلاس میں تینوں غیر ملکی ٹیموں کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ساؤتھ اینڈ کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کے تین تین میچوں کی میزبانی کریں گے جس کیلئے ٹیمیں چار دسمبر کو کراچی پہنچیں گی۔ایونٹ کا آغاز 5 دسمبر کو ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق 6 دسمبر کو پاکستان کا پہلا میچ ہانگ کانگ ٗ دوسرا میچ بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔سات دسمبر کو پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات سے میچ کھیلے گی ٗ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کا میچ ہو گا۔ 8 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا ٗ 9 دسمبر کو پاکستان کا میچ بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کا میچ ہانگ کانگ سے ہو گا، 10 دسمبر کو غیر ملکی ٹیموں کی واپسی ہو گی۔یاد رہے کہ اس سال مارچ میں کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہوا تھا ٗ اپریل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ بھی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…