ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے ریکارڈ قائم کردیے، عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اننگز میں 8 وکٹ لے کر عبدالقادر ،سرفراز نواز،عمران خان، سکندر بخت اور ثقلین مشتاق کے ساتھ فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔لیگ سپنر نے دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کے ایک اننگز میں 41 رنز کے عوض 8 کھلاڑی آؤٹ کئے،انہوں نے سابق کپتان اور موجود وزیراعظم عمران خان کو بھی باؤلنگ ریکارڈز میں پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کی طرف سے اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے،انہوں نے 1987ء میں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے 1979ء میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 9 وکٹیں تو لیں مگر اس کے لیے انہوں نے 86 رنز دیے۔یاسر شاہ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،انہوں نے 12.3اوورز میں 41 رنز دے کر 8 وکٹ اپنے نام کیں۔یاسر شاہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے آگے تو نکل گئے ہیں لیکن ایک منفرد ریکارڈ اب بھی سابق کپتان کے پاس ہے،وہ واحد پاکستانی با?لر ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں 2 مرتبہ 8،8 وکٹیں اپنے نام کیں۔عمران خان نے 1982ء میں سری لنکا کے خلاف لاہور میں 58 رنز کے دے کر 8 اور بھارت کے خلاف نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں 60 رنز کے عوض 8 وکٹیں لی تھیں۔یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ نے کیویز کے خلاف جہاں اپنے کیرئیر کی شاندار بولنگ کی وہیں وہ ایک اننگز میں کم ترین رنز دے کر زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔لیگ اسپنر یاسر شاہ مجموعی طور پر 31 ٹیسٹ

میچز میں 181 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ان کی بہترین کارکردگی میں 2 ٹیسٹ میچز میں 10،10 وکٹیں، 15 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔اس سے قبل قادر خان نے 1987 میں انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔سرفراز نواز بھی اسٹریلیا کے خلاف 1979 میں میلبرن اسٹیڈیم

میں 86 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔سابق کپتان عمران خان بھی ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں اور انہوں نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔عمران خان نے 1982 میں سری لنکا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 58 رنز اور 1982 میں ہی بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 60 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔سکندر بخت نے 1979 میں بھارت کے خلاف 79 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…