ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائیگا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق کراچی میں شیڈول 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں8ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

جس میں مصر ‘ ایران ‘ پیرو‘ میکسیکو ‘ جمہوریہ چیک‘ ہانگ کانگ‘ ملائشیاء، آسٹریا اور میزبان پاکستان شامل ہے۔ایونٹ میں مصر کے کریم عبدلگواد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں فیڈریشن نے ایونٹ میں ٹاپ رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے توقع رکھتے ہیں کہ اس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے ہیں اور کراچی میں مسلسل 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں پہلا 20 ہزار ڈالر کا ایونٹ ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ 20 سے 24 نومبر تک کراچی میں کھیلی گئی۔ دوسرا 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک جبکہ چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ 6 سے 10دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…