منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

دبئی ٹیسٹ ٗ حارث سہیل اور بابر اعظم کی سنچریاں ٗپاکستان نے 418 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی ٗنیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چوبیس رنز بنا لئے 

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 418 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے چوبیس رنز بنالئے ٗ جیت راول 17اور ٹام لتھم پانچ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 147رنز بنائے ٗبابر اعظم 127رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے کیویز بولروں کے خلاف شاندار مزاحمت کی اور ابتدائی دو سیشن میں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔چائے کے وقفے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوا تو حارث سہیل 360 کے مجموعی اسکور پر 147 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 421 گیندوں پر مشتمل طویل اننگز میں 13 چوکے بھی لگائے۔بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے ٗانہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔پاکستان نے 418 رنز 5 وکٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی تو بابر اعظم 127 اور کپتان سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ٗ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر پٹیل کا اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے 418رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر چوبیس رنز بنالئے ٗ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول 17اور ٹام لتھم پانچ کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…