بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے براستہ واہگہ بھارت پہنچ گئی ،میگا ایونٹ 28نومبر سے شروع ہوگا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستانی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ میں فتح کا عزم لئے براستہ واہگہ بارڈر بھارت پہنچ گئی ،میگا ایونٹ 28نومبر سے بھارتی شہر بھوبینشیور میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نیشنل اسٹیڈیم لاہور پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر لے جایا گیا ۔

عالمی کپ میں محمد رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر ، علیم بلال، مبشر علی، محمد توثیق ارشد، تصور عباس، راشد محمود، اعجاز احمد، عماد شکیل بٹ، محمد عرفان جونیئر، علی شان، فیصل قادر، ابوبکر محمود، عمر بھٹہ، محمد عتیق ارشد اور محمد زبیر شامل ہیں۔توقیر ڈار ہیڈ کوچ ، حسن سردار ٹیم منیجر، ریحان بٹ، دانش کلیم کوچز، ندیم لودھی اور وقاص محمود فزیوتھراپسٹ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے کہا کہ تمام کھلاڑی بھارت میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھا کر سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پر عزم ہیں ۔جب کھلاڑی مینجمنٹ سے خوش ہوتے ہیں تو میدان میں بھی اچھا پرفارم کرتے ہیں۔پاکستان کی ٹیم ایک سرپرائز پیکیج ہے اور ایونٹ میں سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینکنگ کو نہ دیکھا جائے ،کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ ہم نے کارکردگی دکھانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت جا رہے ہیں اور بہت محتاط ہیں ۔ہم نے اپنی طرف سے پوری ایمانداری سے سلیکشن کی ہے اور اس ایونٹ میں ہمارا ہر کھلاڑی خطرناک ثابت ہو گا۔ٹیم منیجر حسن سردار نے قوم سے سپورٹ اور دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی متحد اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے بیتاب ہیں اور اپنی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔یکم دسمبر کو جرمنی سے پہلا میچ ہے ،ورلڈ کپ میں ہمارا ڈیتھ پول کہلاتا ہے۔

اس گروپ میں 9 بار کی عالمی چمپئن ٹیمیں شامل ہیں ،کھلاریوں نے اچھی پریکٹس کی ہے اور ہم اٹیکنگ گیم کھلیں ۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ یہ ورلڈ کب میرا آخری ثابت ہوسکتا ہے عالمی کپ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوچز نے بڑی محنت کی ہے اور بھارت میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرامید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہے اور بہترین کھیل پیش کرنے والی ٹیم فتح کی حق دار ٹھہرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…