بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ آسٹریلیا کا اسمتھ، وارنر اور بین کرافٹ پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ پر پابندی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں پر

پابندیوں میں کمی کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی جسے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹھکرا دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کھلاڑیوں کی سزاؤں کو تبدیل کرنا کسی طور مناسب نہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کے قائم مقام چیئرمین ایرل اینڈنگ نے بتایا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کا بغور جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تینوں کھلاڑیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جاسکتی۔یاد رہے کہ رواں سال جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بینکرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا اور اسمتھ نے بھی اعتراف کیا کہ انہیں بال ٹیمپرنگ سے متعلق علم تھا اور یہ دانستہ طور پر کیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک سال جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی ٗوارنر اور اسمتھ پر 3 سال کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی پر بھی پابندی کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…