ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد خواتین کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز کل ہو نگے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد خواتین کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز (کل) جمعرات کو ایگل مارشل آرٹس سینٹرگلریز راولپنڈی میں شام 4 بجے ھونگے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اویس رشیدمغل نے بتایا کہ خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی جن میں انفرادی کمیتے، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 61 کلوگرام 68 کلوگرام اور پلس 68 کلو گرام، انفرادی کاتا

ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک کلبوں کی کھلاڑی حصہ لے سکیں گی، اور ٹیم کے انتخاب کے لئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں چیئرمین اعجازالحق دیگر ممبران میں عرفان احمد، افضل احمد اور اویس رشید مغل شامل ہیں، منتخب ٹیم 12 ویں قومی خواتین کراٹیچمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چمپئن شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 30نومبر سے 2 دسمبر تک ساہیوال میں کھیلی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…