ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جیتی ہوئی بازی پلٹ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کا حیران کن نتیجہ،شائقین رو پڑے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو  شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے جیت کے لیے قومی ٹیم کو 176 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز اس وقت بنا جب قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنوانے لگے، پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے جن میں تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔امام الحق 27، محمد حفیظ، 10 اور

حارث سہیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیویز بولنگ لائن کے سامنے مزاحمت کی دیوار بننے والے اسد شفیق بھی 45 رنز کی اننگز کھیل سکے، جن کے بعد  بلےبازوں کی لائن لگی رہی۔بابراعظم 13، کپتان سرفراز احمد 3، بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔وکٹیں گرنے کے باوجود اظہر علی کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کرتے رہے لیکن جیت سے 5 رنز دوری پر وہ ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی اس غیر متوقع شکست پر گرائونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…