ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ابو ظہبی ٹیسٹ ٗپاکستان کی پوزیشن مضبوط، چوتھے ہی دن فیصلے کا امکان بڑھ گیا،یاسرشاہ اور حسن علی چھاگئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗ پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے ٗ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 37 رنز بنا لیے ہیں ٗ قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مزید 139رنز دکار ہیں اور دو روز کا کھیل باقی ہے ٗ پاکستان کی جانب سے امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ٗ

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5ٗ5کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنزکا ہدف دیا ہے اور ٹیسٹ میچ میں اب بھی 2 روز کا کھیل باقی ہے ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز اور تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر امام الحق 25اور محمد حفیظ 8رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کو جیت کیلئے مزید 139رنز درکار ہیں ۔ قبل ازیں کیویز ٹیم نے تیسرے روز کھل کا آغاز 56 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیم سن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے، پانچویں وکٹ پر ہینری نکولس اور بی جے واٹلنگ نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور 112 رنز کی شراکت قائم کی۔لیکن 220 کے مجموعی اسکور پر نکولس 55 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے

جس کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھراگئی۔یاسر شاہ نے گرینڈ ہوم کو 3، واٹلنگ کو 59 اور واگنر کو صفر پر آؤٹ کیا۔ سودھی 18 اور ٹرینٹ بولڈ بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کا شکار بنے، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں واٹلنگ 59، نکولس 55 اور راول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…