اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں سیکیورٹی کی ذمے داری میزبان پر ہے : توقیر ڈار

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت میں اگرپاکستانی ہاکی ٹیم کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہوا تو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور میزبان ملک ذمے دار ہوگا۔چیف کوچ توقیر ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت کو کس طرح یقینی بنانا ہے۔

یہ ان کا مسئلہ ہے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، 21نومبر کو قومی ٹیم لاہور سے دہلی کی اڑان بھرے گی ، وہاں سے بھوبینیشور کی فلائٹ شیڈول ہے۔ایک ہفتے پہلے جانے کا مقصد وہاں کے ماحول اور موسم سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔توقیر ڈار نے بتایا کہ ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے 25 نومبر کو فرانس اور 28 نومبر کو آئرلینڈ کی ٹیموں کے ساتھ 2 پریکٹس میچز بھی رکھے گئے ہیں۔ورلڈکپ میں چونکہ پاکستان کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں ہیں، اس لیے لائٹس میں ٹرائلز لینے کے بعد اب ٹریننگ بھی شام کو ہی مصنوعی روشنیوں میں کرائی جارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جانے سے پہلے تیاری میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔چیف کوچ کا کہنا تھا کہ اسپانسرز کا آگے آنا خوش آئند ہے، قومی کھیل سے سب پیار کرتے ہیں اور تمام لوگ ساتھ دینے کے لیے تیارہیں، اس ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، کوچنگ کی خاص ضرورت نہیں، ان کا بس حوصلہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں،ہم نے ہی ان کو معاشی اور ذہنی طورپر پرسکون کرکے ورلڈکپ میں بھیجنا ہے، یہ ہمارے ہی ملک کے لیے کھیلنے جارہے ہیں، باہر سے تو آکر کسی نہیں اس ٹیم کو سپورٹ نہیں کرنا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…