لاہور( این این آئی)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کے لئے 18 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے ترجمان ملک محمد راشد نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں آئندہ برس مارچ میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن نے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد تربیتی کیمپ کے لئے 18 خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جن
میں پاکستان ریلوے کی سویرا فاروق، ثانیہ غفور، سونیا عظمت، ٹوئنکل سہیل اور مینا ارشد، پاکستان واپڈا کی سیبل سہیل، صائمہ شہزاد، نیلم ریاض، رابعہ رزاق، سارہ بانو اور رضیہ پروین، پنجاب کی ویروینکا سہیل جبکہ پاکستان آرمی کی آمنہ اسلم، شیتل آصف، رخسار یعقوب، ثنا لیاقت، رفیعہ شاہین اور زہرہ زبیر شامل ہیں۔سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین حافظ عمران بٹ جبکہ دیگر ممبران میں امجد امین بٹ، نزہت جبین، علی اسلم چوہدری اورمحمد الیاس بٹ شامل تھے ۔