جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔احسان مانی کی صدارت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہوئے۔ تاہم اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔اے سی سی کے رکن ملکوں کے 33 نمائندے شریک ہوئے، ان میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن، سی ای او نظام الدین چوہدری، سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو

ایشلے ڈی سلوا،افغان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیزاللہ فضل، ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی، امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندے ولید بختیار کے علاوہ کویت، سعودی عرب، اومان، بحرین، قطر، سنگاپور، تھائی لینڈ اور نیپال کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ ایشین کرکٹ کونسل  میں پاکستان کی صدارت کا دو سالہ دور مکمل ہوچکا ہے،سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اس منصب پر رہے، بعدازاں بورڈ کے موجودہ سربراہ احسان مانی ایشین کرکٹ کونسل  کے بھی قلیل مدت کے لیے صدر بنے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…