اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 ویں قومی خواتین ہاکی چمپئن شپ26 نومبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان
واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے دو، دو ٹیموں کو رکھا گیا ہے ٗ چمپئن شپ 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔ منیجرز میٹنگ 25 نومبر کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔