ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے پاس ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کا سنہری موقع ہے اور سیریز میں کلین سوئپ پاکستان کو چوتھی پوزیشن دلا دے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ جمعے سے دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے ۔عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ

دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔اگر سرفراز کی زیر قیادت قومی ٹیم اس سیریز میں 2۔1 یا 1۔0 سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 99 ہو جائیگی جبکہ نیوزی لینڈ کے کم ہو کر 98رہ جائیں گے جس کے بعد پاکستان پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر آ جائے گا۔سیریز میں 0۔2 سے فتح سے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 101 ہو جائے گی لیکن وہ پانچویں نمبر پر ہی رہے گی البتہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہو کر 96 رہ جائیں گے اور وہ 7ویں نمبر پر آجائے گی۔اگر پاکستانی ٹیم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3۔0سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بھی اس کے قبضے میں آجائیگی جبکہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 94رہ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…