بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی کی میزبانی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) کی میزبانی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس (آج)ہفتہ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی 2سالہ صدارتی مدت ختم ہوجائیگی اور آیندہ دوسال کیلئے صدارت بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ کو سونپی جائے گی،اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ ،ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، اجلاس کے شرکا کو

لاہور شہر کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کروانے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس (آج)ہفتہ کو لاہور میں ہو گا۔ بھارت اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے 20سے زائد آفیشلز شریک ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجلاس میں کون کون شریک ہو گا اس کی تصدیق (آج) ہو جائے گی لیکن زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہو گا جبکہ دیگر رکن ممالک کے 20کے لگ بھگ ارکان شریک ہوں گے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں ان کے پروگرام کو کل حتمی شکل دے دی جائے گی۔اجلاس میں اے سی سی کی صدارت بنگلہ دیش کو سونپی جائے گی۔ اس وقت صدارت دو سالہ مدت کے لیئے پاکستان کے پاس ہے۔بنگلہ دیش کے صدر ناظم الحسن اگلے دو برس کے لیے اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے۔ اجلاس میں ایشیا ایمرجنگ کپ کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ایشیا ایمرجنگ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مستقبل کے ایونٹس پر بات چیت ہو گی۔اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی ہوگی تاہم قذافی اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس ضرور رکھی گئی ہے جس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی اور ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر بنگلا دیش کے ناظم الحسن اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…