معروف فاسٹ باؤلر میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر دلہارا لوکوہیٹگے کو ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن میں فکسنگ کے الزام میں معطل کردیا۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ فاسٹ باؤلر دلہارا پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشنکوڈ کی خلاف ورزی کے بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ شارجہ میں گزشتہ برس شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جو کرکٹ کی دنیا میں اپنے طرز کی نئی لیگ ہے۔دلہارا ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ کے الزامات کی تفتیش کے دوران لپیٹ میں آنے والے تیسرے سری لنکن کھلاڑی ہیں، اس سے قبل سابق فاسٹ باؤلر نووان زوئیسا اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر الزامات عائد کیے جاچکے ہیں ٗآئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دلہارا لوکوہیٹگے کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔آئی سی سی سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے ابتدائی الزامات پر لوکوہٹیگے کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ لوکوہٹیگے میچ کو فکس کرنے یا خلل ڈالنے، میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے اور ایک کھلاڑی کو براہ راست اکسانے کے عمل میں شریک تھے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان پر فکسنگ کے لیے ہونے والی کسی بھی پیش کش اور دعوت کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔دلہارا لوکوہٹیگے نے 2005 سے 2013 کے دوران سری لنکا کی جانب سے 9 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔فاسٹ باؤلر کرکٹ میں میچ فکسنگ کے حوالے سے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ میں نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری میں نظر آئے تھے جہاں وہ ایک میچ میں فکسنگ کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ الیکس مارشل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ سری لنکا میں بڑی تعداد میں رپورٹس اور تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کرپشن کی جڑی مضبوط ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی اور دیگر ٹورنامنٹس کی فراوانی نے ان لوگوں کیلئے بڑے مواقع پیدا کردئیے ہیں جو کھلاڑیوں کو کرپٹ کرنے کی کوششیں کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…