اسلام آباد(این این آئی)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیراہتمام فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (آج)16 نومبر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آصف اقبال چوہدری کمشنر مہمان خصوصی ہونگے، سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی طیب گیلانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اورٹورنامنٹ میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے آٹھ ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیں گی۔