ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ سے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہو گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی کر کٹ ٹیم کی ابوظہبی میں سخت پریکٹس جاری ہے،دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہیں اور تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ سے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہو گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپورپریکٹس
جاری ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں پریکٹس کی، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تاحال فٹ نہ ہوسکے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی ۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہیں اور تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔واضح رہے کہ کین ولیم سن پاکستان کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔