جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

شعیب ملک نے فیملی کیساتھ وقت گزارنے کیلئے ٹی ٹین لیگ چھوڑدی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل رانڈر شعیب ملک ٹی ٹین لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ شعیب نے کرکٹ پر اپنی اہلیہ اور بچے کو ترجیح دی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں شعیب ملک نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ٹی ٹین لیگ سیزن 2 نہیں کھیلیں گے۔

کیونکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خواہش تھی کہ شعیب کو سیزن 2 میں بھی حصہ لینا چاہیئے۔شعیب ملک نے لکھا کہ میں ملے جلے جذبات کے ساتھ اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ میں ٹی ٹین لیگ کے سیزن ٹو میں پنجابی لیجنڈز کا حصہ نہیں ہوں کیونکہ میں یہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزاروں گا۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا خصوصا جب میری اہلیہ کی خواہش ہے کہ مجھے کھیلنا چاہیئے لیکن میں کسی بھی چیزسے زیادہ یہ وقت اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں ۔شعیب نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ امید ہے آپ لوگ اس بات کو سمجھیں گے۔حال ہی میں شعیب اور ثانیہ کی فیملی میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کا اضافہ ہوا ہے جو 30 اکتوبر کو اس دنیا میں آیا۔ دونوں سال 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ بھارتی شہرحیدرآباد میں اذہان کی پیدائش کے فوری بعد شعیب نیوزی لینڈ کیخلاف سیریزکھیلنے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے تھے۔ اس لیے بیوی اوربچے کے ساتھ وقت گزارنے کی یہ خواہش بالکل بجا ہے۔سال 2017 میں ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیزن میں شعیب پنجابی لیجنڈزکا حصہ تھے اورانہوں نے مختصرفارمیٹ کی کرکٹ کے 5 میچزمیں 217 اعشاریہ 6 کی اوسط سے رنز بنائے۔ پنجابی لیجنڈز فائنل تک پہنچی لیکن رنز اپ رہی۔سیزن 2 میں عمر اکمل، حسن خان ، انورعلی اور محمد سمیع پنجابی لیجنڈز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ 21 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ 12 روزہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اس دوران 28 میچز کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…