اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ میں مزید تین میچز کھیلے گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے تیسرے مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایسٹ زون ریڈز نے ویسٹ زون ریڈز کو دلچسپ

مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دے دی ایسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے بلال منیر نے 70رنز کی نمایاں اننگ کھیلی کرامت خان نے 5وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون ریڈز ہدف کے تعاقب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنا سکی حارث خان نے 55اور دانیال احمد نے 53رنز بنائے صبت اللہ نے 2وکٹیں حاصل کیں بلال منیر مین آف دی میچ قرار پائے ۔اتفاق گراونڈ ایل آرسی اے میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ویسٹ زون گرینز نے نارتھ زون گرینز کو 51رنز سے زیر کیا ویسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 296رنز بنائے علی اصغر نے 113اور شاہد خان نے 84رنز بنائے نارتھ زون گرینز جواب میں 9وکٹوں کے نقصان پر 245رنز تک محدود رہی محمد حسن نے 73اور ارشد شمشیر نے 68رنز کی نمایاں اننگ کھیلی اعجاز خان اور علی اصغر نے 3,3وکٹیں حاصل کیں علی اصغر مین آف دی میچ قرار پائے ۔ریس کورس گراونڈ میں منعقدہ تیسرے میچ میں ایسٹ زون گرینز نے نارتھ زون ریڈز کو 141رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ایسٹ زون گرینز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں پر 234 رنز بنائے فرحان اسماعیل نے 58اور علی رضا 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے عمر رزاق نے 3وکٹیں حاصل کیں نارتھ زون ریڈز جواب میں 93رنز پر ڈھیر ہوگئی آحل جاوید نے 28رنز بنائے امر شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…