ممبئی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھارت چھوڑنے کا مشورہ دینے کے بعدسوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی مسلسل تنقید پر آخر بول اٹھے۔کوہلی کے اس ٹوئٹ کو رد عمل کہیں یا وضاحت، خیر انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا،میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہوں، اور ویسے بھی میرا بیان مخصوص بھارتیوں کے لئے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ میری بات دل پر نہ لیں۔
ان چیزوں کو ہلکا لیں اور دیوالی پر مزے کریں ۔واضح رہے ویرات کوہلی نے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں مداحوں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو ترجیح دیتے ہیں انہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہئے۔اس پیغام کے بعد مداحوں کی جانب سے بھارتی کپتان کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔کسی نے لکھا،کوہلی انگریزوں کا کھیل کرکٹ چھوڑ کربھارت کا قومی کھیل ہاکی اور کبڈی کھیلنا کیوں نہیں شروع کر دیتے؟۔