اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کیوی کھلاڑی کو محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

ابوظہبی(آئی این پی)محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانا کیوی کھلاڑی کو مہنگا پڑ گیا۔ میچ ریفری نے کیوی کھلاڑی کی طلبی کی اور آئندہ ذمہ دارانہ رویہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کیویز کے نام رہا۔ مگر کیوی کھلاڑی راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھا دیا۔ جس پر کپتان سرفراز احمد نے فیلڈ ایمپائرسے شکایت کی۔قانون کے مطابق کوئی بھی بلے باز بائولر پر اعتراض نہیں کر

سکتا مگر ایمپائر کسی بھی غیر قانونی ایکشن والے باولر کو روک سکتا ہے۔ میچ کے دوران ایمپائر کی جانب سے محمد حفیظ کو نہیں روکا گیا۔پندرہ ڈگری سے زیادہ کہنی کے خم پر محمد حفیظ پر تین بار پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔ بھارتی میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے کیوی کھلاڑی کو طلب کر کے آئندہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ بائولر پر اعتراض اٹھانے پر قانون کے مطابق بلے باز پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…