پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ اور بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا تاہم تجربہ کار کھلاڑی مچل اسٹارک، مچل مارش اور نیتھن لیون کو اسکواڈ سے آوٹ کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں وائٹ واش ہونے کے بعد آسٹریلوی بورڈ نے جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کو

تطہیری عمل سے گزارا ہے۔کینگروز بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور مچل مارش کو شامل نہیں کیا۔پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں مچل اسٹارک کی غیر موجودگی کی صورت میں اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پیٹر سڈل کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے آوٹ کردیا گیا۔تجربہ کار ٹیسٹ بولر جوش ہیزل وڈ اور پیٹ کمنز بھی مکمل طور پر فٹ نہ ہوسکے جس کے باعث انہیں بھی شامل نہیں کیا گیا۔جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف 13 رکنی کینگروز اسکواڈ کا حصہ بننے والوں میں جیس بہرنڈروف، نیتھن کولٹر نائل، بلی اسٹنلیک اور ایڈم ٹائے شامل ہیں۔آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، الیکس کیری، گلین میکسویل، ایشٹن اگر، جیسن بہرنڈروف، کرس لین، بین میکڈرموٹ، آرکی شورٹ، نیتھن کولٹر، بلی اسٹینلیک، مرکس اسٹونس، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف 21 نومبر سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…