ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ٹی 10لیگ پی ایس ایل فرنچائزز کو کھٹکنے لگی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ٹی ٹین لیگ پی ایس ایل فرنچائزز کو کھٹکنے لگی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط میں ایونٹ سے لاتعلقی کا اعلان کرنے اور پاکستان میں اسپانسرشپ حاصل کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔ٹی لیگ کے یواے ای میں اولین ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہونے پر

ہی پی ایس ایل فرنچائز کی طرف سے تحفظات سامنے آئے تھے، بعد ازاں اس معاملے پر گرد بیٹھ گئی،دوسرے ایڈیشن کے بارے میں بھی چیئرمین پی سی بی نے چھان بین کرنے کے بعد کھلاڑیوں کو این اوسی دینے کا اعلان کیا،گزشتہ چند روز میں ٹی ٹین لیگ کے منتظمین پاکستان میں بھی تشہیری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ویب سائیٹ کرک انفوکے مطابق فرنچائز مالکان نے اس صورتحال پر چیئرمین پی سی بی کو خط میں گہری تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ ٹیموں کو کراچیئنز، پختونز اور پنجابی لیجنڈ جیسے نام دیتے ہوئے اسی مارکیٹ پر قبضہ جمانے کی کوشش کرنے لگی جہاں پی ایس ایل کی عملداری ہے،منتظمین اپنے ایونٹ کی تشہیر کیلیے بھی انہی علاقوں میں جا رہے ہیں جہاں پاکستانی لیگ کو پذیرائی حاصل ہے۔خط میں لکھاگیاکہ ایک غیرملکی لیگ کی جانب سے پاکستانی ناظرین کی مارکیٹ پر قبضہ کی کوشش باعث تشویش اور پی ایس ایل کیلیے نقصان دہ ہے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہوجائے پی سی بی کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔فرنچائز مالکان نے بورڈ سے مطالبہ کیاکہ ٹی ٹین لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے،ایونٹ کے منتظمین کو شہروں کے نام استعمال اور پاکستان میں اسپانسرشپ حاصل کرنے سے بھی روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…