ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری کامیابی سے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا، ثنامیر

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ میری کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے۔عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والی بولر ثنا میر نے آئی سی سی کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اس کامیابی سے کھیلوں کے میدانوں میں نام کمانے کی خواہشمند خواتین کا عزم مزید جوان ہوا ہے، ان میں ایک امید جاگ اٹھی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو کسی بھی کھیل میں عروج

حاصل کیا جاسکتا ہے۔ثنا میر نے کہا کہ اب بھی پاکستان میں خواتین کے لیے کھیلوں کا کوئی ایونٹ کروانے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہوں تو اسپانسرز اور کاروباری ادارے پوچھتے ہیں کہ کیا پاکستانی خواتین اس قابل ہیں کہ کھیلوں کی دنیا میں کیریئر بنا سکیں۔ میرے خیال میں اب یہ بحث ختم ہو جانی چاہیے کہ لڑکیاں کرکٹ اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیں یا نہیں، میرے عالمی نمبر ون بننے سے یہ ثابت ہو گیا کہ محنت اور کوشش سے پاکستان ویمن اسپورٹس میں بھی مقام حاصل کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…