اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز احمد کے خلاف متنازع بیانات محسن خان کو بھاری پڑ گئے،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے متنازع بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے لیے صلاح مشورے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان سے ناخوش ہیں جن کے بیانات پی سی بی کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے محسن خان کو متنازع بیانات دینے سے منع کر دیا اور انہیں کرکٹ کے معاملات پر

فوکس کرنے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محسن خان مشکلات پیدا کرتے رہے تو پی سی بی نئے چئیرمین کا فیصلہ کرسکتا ہے جب کہ ان کے متبادل کے لیے کرکٹ بورڈ نے صلاح مشورے بھی شروع کر دیے۔بورڈ نے مستقبل میں کسی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ابھی سے متبادل کے لیے بھی مشاورت اور نئے امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سابق کرکٹر کی طرف سے دئیے گئے بیانات سے سخت ناخوش ہیں، بورڈ سربراہ نے ان بیانات کا نوٹس لیاہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ کسی ممکنہ ایشو سے بچنے کے لیے بورڈ نے انہیں محتاط رہنے اور بیان بازی سے باز رہنے کو کہاہے۔انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف کرکٹ کمیٹی کے حوالیسے اپنے کام پر دھیان دیں،کیوں کہ ان کے بیانات سے تنازعات جنم لے رہے ہیں اور پی سی بی کے لیے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ محسن خان کا مزید کوئی بیان ان کی کرکٹ کمیٹی سے چھٹی کا سبب بن سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے متبادل اور موزوں شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے تاکہ مزید کسی بدمزگی کی صورت میں فوری طورپر ایکشن لیا جاسکے۔محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے سے پہلے قومی ٹیم کے چیف مکی آرتھر کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کئے تھے،

جس کی شکایت مکی آرتھر نے بورڈ چیئرمین سے کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پھر جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ رپورٹ اور وسیم اکرم کے حوالے سے محسن خان کے موقف کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں جو بیان دیا ، اس سے مسائل بڑھے، اس سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر اثر پڑا، سرفراز احمد نے بھی اس کا برا منایا ۔ بورڈ کو بھی الگ سے تنقید کا سامنا کرناپڑا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…