اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)کھیلا جائیگا،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلا ت جاری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھکو کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،پہلے ایک روزہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھر پورپریکٹس کی۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ای روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے

جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز کو آؤٹ کلاس کیا اور تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سوئپ شکست دی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے15رکنی پاکستانی سکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہے،دونوں ٹیمیں ابوظہبی پہنچ چکی ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین ابتک کھیلے گئے ای روزہ میچوں میں گرین شرٹس کو برتری حاصل ہے ،مجموعی طور پر کھیلے گئے103میچوں میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…