اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان بڑا خطرہ ثابت ہوگا، جیف تھامسن

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) اپنے دور کے تیز ترین بولر جیف تھامسن نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ٹیم بڑا خطر ہ بن سکتی ہے، ان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ کے دن خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ان دنوں اسپورٹس لٹریری فیسٹول کے سلسلے میں ہند کا دورہ کررہے ہیں۔ ایک سوال پر جیف تھامسن نے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کو سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے زیادہ اچھا بیٹسمین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندکے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بہت اچھے بیٹسمین تھے لیکن ویرات کوہلی ان سے زیادہ بہتر ہیں جو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنا جانتے ہیں۔اگرچہ یہ بحث کبھی ختم نہیں ہوگی کہ دونوں میں زیادہ اچھا کھلاڑی کون ہے تاہم میں ویرات کوہلی کو بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ اس کے پاس بیٹنگ ورائٹی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کی کارکردگی ہم سب کے سامنے ہے جس تسلسل سے وہ اچھا کھیل رہے ہیں یہی ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جیف تھامسن نے جدید دور کی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سے بہتر قرار دیا۔ جیمز اینڈرسن نے بیشتر وکٹیں ہو م گراونڈ پر لی ہیں جبکہ ڈیل اسٹین کسی بھی جگہ وکٹیں لے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…