ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھن جانے پر بھارتی سیخ پا ہو گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتیوں نے قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے 26ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا تو

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی، پاکستانیوں نے دل کھول کر بابراعظم کے ٹیلنٹ کو سراہا اور انہیں قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون قرار دیا۔صارفین نے اپنے پیغامات میں بھارتی کپتان کا ریکارڈ چھن جانے کا خاص طور پر ذکر کیا، جواب میں بھارتی صارفین میں سے چند غیر متعصب تو بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے رہے، بیشتر نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین کے کیریئر کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10ہزار رنز بنا رکھے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، بابراعظم کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی کی صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اوسط 50 سے کم ہے، بابر اعظم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں تو 50سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں یکسر مختلف بیٹسمین نظر آتے ہیں، انہوں نے 9.29 کی اوسط سے 747 رنز بنائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…