اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلین ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی47سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(آئی این پی ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی47سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا ،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.1 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی،

اتوار کو پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بالرز نے غیرمعمولی با ؤ لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا، آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 39ویں اوور میں 152 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کینگروز اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 8 کے سکور پر اس نے 3 وکٹیں گنوا دیں، اس کے بعد پروٹیز بالرز نے کسی بھی بلے باز کو زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہرنے کا موقع نہ دیا، کپتان ایرون فنچ 5، ٹریوس ہیڈ 1، ڈ ارسی شارٹ صفر، کرس لین 15، ایلکس کیری 33، گلین میکسویل 11، مارکس سٹوئنس 14، پیٹ کمنز 12، نیتھن کولٹر نیل 34 اور مچل سٹارک 12 رنز بنا کر آٹ ہوئے، جوش ہیزلووڈ نے 6 رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے، پہلک وایو نے 3، سٹین، نگیڈی اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 30ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، کوئنٹن ڈی کوک اور ہینڈرکس نے ٹیم کو 94 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، یہاں پر کولٹر نیل نے ڈی کوک کو آٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، انہوں نے 47 رنز بنائے، ہینڈرکس 44 رنز بنا کر سٹوئنس کی گیند کا نشانہ بنے، 143 کے سکور پر پروٹیز کی تیسری وکٹ گری جب ایڈم مرکرام 36 رنز بنانے کے بعد سٹوئنس کی گیند پر بولڈ ہوئے، کلاسن 2 رنز بنا کر چلتے بنے، کپتان ڈوپلیسی 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔سٹو ئنس نے 3 اور کولٹر نیل نے1وکٹ لی۔یہ آسٹریلیا کی ون ڈے کرکٹ کی 47سالہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کینگروز کو مسلسل 7ون ڈے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…