اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر2026 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرینگے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر2026ء میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک نے مدمقابل امیدوار مراکش کو شکست دے کر میگا ایونٹ کی میزبانی کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ یہ فٹ بال کی تاریخ میں پہلا موقع ہے تین ممالک میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے ٗ یونائیٹڈ کو 134 اور مراکش کو 65 ووٹ ملے ٗمیزبانی کیلئے امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ درخواست جمع کرائی ہوئی تھی جبکہ مراکش بھی دوڑ میں شامل تھا، ورلڈ گورننگ باڈی کے 211

اراکین میں سے 200 نے ووٹ کاسٹ کئے، امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو نے 134 ووٹ حاصل کر کے میگا ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ مراکش کو 65 ووٹ ملے۔ 2026ء میں ہونے والا میگا ٹورنامنٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا جس میں دنیائے فٹ بال کی 48 ٹاپ ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ امریکہ کے 10 شہر جبکہ میکسیکو اور کینیڈا کے تین، تین شہر میگا ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے، 60 میچز امریکہ جبکہ 10، 10 میچز کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل کی میزبانی بھی امریکہ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…