جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

دبئی (آئی این پی)آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ بھارت 116پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے،جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ٹاپ10میں جگہ نہیں بنا سکا تاہم قومی کرکٹر اظہر علی 15ویں نمبر پر ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں پیسر محمد عباس کو یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بولنگ کا صلہ مل گیا اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، محمد عباس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ20میں شامل نہیں۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے اور جنوبی افریقہ کے رابادا دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ پانچ آل رانڈ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے جدیجہ دوسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور بھارت کے ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…