اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزامات پر معروف کرکٹرکو معطل کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی) سابق کپتان سنتھ جے سوریا کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اور سابق سری لنکن کرکٹر نووان زوئیسا کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر چارج شیٹ کرکے معطل کردیا ہے۔سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر زوئیسا نے اپنی قومی ٹیم کیساتھ کوچ کی حیثیت سے تو کام نہیں کیا ۔

تاہم وہ اے ٹیم کی کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہمراہ رواں سال ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔زوئیسا پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس کے بعد سری لنکن کرکٹ نے سابق فاسٹ باؤلر کو فوری طور پر چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔انہوں نے 2015 میں فاسٹ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کیمپ کا انعقاد کیا تھا ٗ وہ بھارت میں گووا کی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔زوئیسا پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ کے ذریعے انٹرنیشنل میچ کا نتیجہ بدلنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو میچ فکسنگ کی پیشکش کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔یہ ایک ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی سری لنکن کرکٹر پر آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگائے ہیں جہاں ان سے قبل سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر بھی فکسنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے۔زوئیسا کے پاس ان الزامات کا جواب دینے کیلئے یکم نومبر سے 14دن کا وقت ہو گا اور کسی قسم کا جواب نہ دینے کی صورت میں آئی سی سی ان کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے نووان زوئیسا 2007 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…