اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کر کے شائقین کے دل جیت لئے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کر کے شائقین کے دل جیت لئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، لیگ سپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست عمران طاہر کو بی ایل بی ڈبلیو کیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگ

کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف173 رنز پر ہمت ہار گئی ۔یاد رہے عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں مواقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے، لیگ سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی، فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…