منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

باکسر عامرخان کا دورہ واہگہ بارڈر، بھارتی باکسرزکوچیلنج دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی باکسر ان کے سامنے نہیں ٹک سکتا،بھارت سے مقابلے کا چیلنج ملا تو وہاں لڑنے ضرور جاں گا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں اہلیہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں، گزشتہ روز فریال مخدوم کے ہمراہ واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پرجوش تقریب میں شرکت کی توسیکیورٹی اہلکاروں اورشائقین

نے عامرخان کا پرتپاک استقبال کیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے۔عامر خان نے بھی شائقین کی محبت کا بھر پورجواب دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کا کوئی باکسر انہیں ہرا نہیں سکتا، بھارت سے مقابلے کا چیلنچ ملا تو وہاں لڑنے ضرور جاں گا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں ہونے والی اپنی بین الاقوامی فائٹ کے بعد پاکستان میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کرائیں گے۔اس موقع پر عامر کا کہنا تھا کہ سپر باکسنگ لیگ دنیا کی پہلی اور منفرد پروفیشنل لیگ ہوگی۔دریں اثنا بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے واہگہ بارڈر آمد کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پاکستان کی خوب صورتی دیکھنے کے لیے آیا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وزیرِ اعظم سے ملوں۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔عالمی باکسر نے بتایا باکسنگ لیگ کو مارچ تک ملتوی کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے فرنچائزز کو اسپانسر کے لیے وقت مل جائے گا اور باکسرز کو بھی تیاری کرنے کا وقت ملے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…