منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

بال ٹیمپرنگ ،آسٹریلوی بورڈ نے پابندی کا شکار کرکٹرز کی نظر ثانی اپیل پر ایسا فیصلہ سنا دیا کہ تمام کھلاڑیوں کیلئے عمدہ مثال قائم کردی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی)کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کی معطلی کا شکار کرکٹرز سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر عائد پابندی کی سزا میں نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ بورڈ نے رواں سال دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر سمتھ اور وارنر پر ایک، ایک سال اور بینکرافٹ پر 9 ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائر نے اپنے بیان میں کہا کہ معروف اخلاقی امور کے

ماہر نے آزادانہ طور پر کھلاڑیوں پر پابندی کا جائزہ لیا اور انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں پر جنوبی افریقہ کے خلاف ہر صورت میں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے دباؤ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے بال ٹیمپرنگ کی، ہم نے اخلاقی امور کے ماہر کی رپورٹ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے کھلاڑیوں پر عائد پابندی کی سزا میں نظرثانی کی درخواست کی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ پیور نے اپنے بیان میں کہا کہ بورڈ نے تحقیقات کے بعد بہت غوروحوض کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں لگائی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…