ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شاہین کینگروزکے بعد کیویز پر جھپٹنے کو تیار،پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شروع ہوگا۔قومی کر کٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد کیویز کیخلاف بھی سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔

ابھی تک دونوں ٹیموں کے مابین18ٹی ٹوئنٹی کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے10اورکیویز نے8میں فتح حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز (آج)بدھ سے متحدہ عرب مارات میں شروع ہو گی جس کیلئے کیویز ٹیم یو اے ای میں موجود ہے اور پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس کررہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے کینگروز کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلاٹی ٹوئنٹی(آج)بدھ کوپاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی2نومبر بروز جمعہ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 4نومبر کو دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرنے والی پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے برقرار رکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن، مارک چپمین، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کورے اینڈرسن، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، ایڈم ملن، کولن منرو، سیتھ رانس، ٹم سیفرٹ، آئش سودھی، ٹم ساؤتھی، روز ٹیلر، گلین فلپس اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3،3میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیگی۔پہلا ون ڈے 7نومبر کو ابو ظہبہی،دوسرا ون ڈے9نومبر کو ابوظہبی،تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…