جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بابر اعظم کو آسٹریلیا کیخلاف شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا،آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،جس کے مطابق پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلوی کپتان آئرون فنچ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن چھین لی ہے ،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دوسرے ،بھارت کے لوکیش راہل تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی حالیہ خراب کارکردگی کے بعد ان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے۔ بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلی اور قومی ٹیم کے شاداب خان دوسری ،عماد وسیم دسویں اور فہیم اشرف سولویں نمبر پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ اور پاکستان کے پوائنٹس 132سے بڑھ کر136ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔بیٹسیمنوں کی رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے اسٹریلوی کپتان آئرون فنچ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن چھین لی ہے،جبکہ آئرون فنچ دوسرے ،لوکیش راہول تیسرے ،فخر زمان پانچویں ،شعیب ملک 29ویں،سرفراز احمد41ویں نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں 23میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 7نصف سنچریوں کی بدولت 56.56کی اوسط سے 905رنز بنائے۔باؤلنگ رینکنگ میں راشد خان پہلے ،شاداب خان دوسرے،ساوتھی تیسرے،چہل چوتھے ،عادل رشید پانچویں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم دسویں نمبر پر موجودہیں۔آل راؤنڈرز رینکنگ میں میکسیول پہلے ،محمد نبی دوسرے ،شکیب الحسن تیسرے ،ڈومنی چوتھے اور سیمیولز پانچویں نمبر پر موجود ہیں بہترین آل رانڈرز میں پاکستان کے شعیب ملک 12ویں اور محمد حفیظ 16ویں نمبر پر ہیں۔ اسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ اور پاکستان کے پوائنٹس 132سے بڑھ کر136ہوگئے ہیں،ٹیم رینکنگ میں بھارت دوسرے ،اسٹریلیا تیسرے،انگلینڈ چوتھے،نیوزی لینڈ پانچویں ،جنوبی افریقہ چھٹے،ویسٹ انڈیز ساتویں،افغانستان آٹھویں،سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…