دبئی(آئی این پی)آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرکے سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوسرے بہترین کپتان بن گئے۔ سرفراز 30میچز میں26 جیت کر رکی پونٹنگ کے ہم پلہ بن گئے۔ آسٹریلوی کپتان نے چھپن میچز میں اتنی فتوحات حاصل کیں۔سرفراز احمد کی زیرِ قیادت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ جس کے بعد سرفراز احمد کی قیادت میں تیس میچز میں پاکستان کی فتوحات کی تعداد چھبیس ہوگئی۔پاکستانی کپتان مسلسل دس
سیریز جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بھی ہیں۔اورسرفرازاحمد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے چھپن میچز میں چھبیس فتوحات حاصل کیں۔ سرفرازاحمد نیتیس میچز میں ان کا ریکارڈ برابر کر دیا اور بدھ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک فتح حاصل کرکے وہ پونٹنگ سے آگے نکل جائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کامیاب ترین کپتان بھارت کے ایم ایس دھونی ہیں۔جنہوں نے باہتر میچوں میں اکتالیس میں فتح حاصل کی ہے۔