اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

برطانیہ : لیسسٹر سٹی فٹبال کلب کے مالک سمیت پانچ افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی شہر لیسسٹر میں کنگ پاور اسٹیڈیم کے باہر ہیلی کاپٹر گرنے سے مشہور فٹبال کلب لیسسٹر سٹی کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے۔فٹبال کلب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں فٹبال کلب کے مالک

وچائی سریودھاناپ رابھا سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔رپورٹس کے مطابق وچائی سریودھاناپ رابھا کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں میں 53 سالہ پائلٹ ایرک سوافر، ان کی 46 سالہ دوست روزا لیچووکس اور وچائی سریودھاناپ رابھا کے اسٹاف کے 2 ارکان نْرسارا سْکنامائی اور کاویپورن پْن پرے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کنگ پاور اسٹیڈیم سے اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی بے قابو ہوگیا اور کلب کی اسٹاف کار پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔فٹبال کلب نے اپنے اعلامیے میں لکھاکہ دنیا ایک عظیم شخص سے محروم ہوگئی ٗایک ایسا شخص جو نہایت مہربان اور سخی تھا اور جس کی پوری زندگی اپنے خاندان کیلئے محبت اور اْن لوگوں کیلئے وقف تھی جن کو اْس نے کامیابی سے ہمکنار کروایا۔وچائی سریودھاناپ رابھا کی ہلاکت کے بعد لیسسٹر فٹبال کلب کی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے تمام میچز منسوخ کر دیئے گئے۔دوسری جانب ایئر انویسٹی گیشن برانچ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…