اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

لندن : بار کا بل نہ ادا کرنے پر امریکی فٹبال کلب کے 4 کھلاڑی گرفتار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کی فٹبال ٹیم جیکسن ول جیگوئرز کے 4 کھلاڑی لندن کے نائٹ کلب سے مبینہ طور پر بل ادا نہ کرکے جاتے ہوئے گرفتار کرلیے گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو کلب میں لڑائی ہونے کی وجہ سے بلایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو 50 ہزار یورو کا بل ادا نہ کرنے پر سیکیورٹی نے روکا تھا۔

یہ کھلاڑی لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں این ایف ایل کے چیمپیئنز فلاڈیلفیا ایگلز کا سامنا کریں گے۔پولیس نے کھلاڑیوں کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کیلئے تھانے منتقل کیا تاہم بعد ازاں انہیں بل پر سیٹلمنٹ کے بعد رہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ جیکسن ول جیگوئرز کے مالک پاکستانی نڑاد امریکی تاجر شاہد خان ہیں جنہوں نے چند روز قبل 60 کروڑ یورو میں ویمبلے کو بھی خریدنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔شاہد خان نے ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بغیر کسی کا نام لیے بتایا کہ کھلاڑیوں کو اندرونی سطح پر سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے 4 کھلاڑیوں کو بل کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا ٗ یہ معاملہ اب حل ہوچکا ہے اور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ ہیں‘۔میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افسران نے بل ادا کیے بغیر کلب سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے افراد سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 افراد جن کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب تھی، کو غلط بیانی پر حراست میں لے کر لندن پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…