دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے بھی پاکستان کو یاد رکھا ۔آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ ہیپی برتھ ڈے ٹو عرفان پٹھان‘ کے ساتھ ایک پیغام بھی شیئر کیا۔پیغام میں عرفان پٹھان کی 2006ء میں پاکستان کیخلاف کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے ہی اوورزہیٹ ٹرک کو سراہا گیا ہے۔پیغام میں کہا گیا کہ عرفان پٹھان نے متاثرکن انداز میں پہلے ہی اوورز میں سلمان بٹ،یونس خان اور محمد یوسف
کو لگاتار تین گیند پر آؤٹ کیا ۔عرفان پٹھان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2003 سے 2008 اور ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 2004 سے 2012ء کے دوران بھارت کی نمائندگی کی ۔بھارتی فاسٹ بولر نے 29 ٹیسٹ میچز میں 100 اور120 ون ڈیز میں 173 وکٹیں اپنے نام کیں،ان بھائی یوسف پٹھان نے بھی بھارت کی طرف ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کھیل رکھی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) اور آئی سی سی ایک دوسرے کے حوالے سے ٹوئٹر پر ذومعنی پوسٹس کر رہے ہیں۔