اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیسکون سپر لیگ سیزن II،پہلے راؤنڈ کے مزید پانچ میچز کا فیصلہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIکے پہلے راؤنڈ کے مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہو گیا جس میں نیسپاک ، پی سی ہوٹل، پیکجز، آئی سی آئی پاکستان اور نیسلے نے حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا ۔ویلنشیاء کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیسپاک نے ایگزونوبل کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔

فاتح ٹیم کے عاشر وقار کو 43 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ویلنشیا کرکٹ گراؤنڈ میں ہی کھیلے گئے دوسرے میچ میں پیکجز اور ایمر ا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں پیکجز نے ایمرا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایمرا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پیکجز کی جانب سے مزمل غفار نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پہلے راؤنڈ میں دوسری بار مین آف دی میچ قرار پائے۔ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پرل کانٹینٹل ہوٹل نے ٹیٹرا پیک کو 48 رنز سے شکست دی۔پی سی ہوٹل کے غفار احمد نے 16 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔اسی گراؤنڈ میں دوسرے میچ میں نیسلے اور فاطمہ گروپ کی ٹیمیں میدان میں اتریں جس میں نیسلے نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔فاطمہ گروپ کے رابیل احمد نے60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں آئی سی آئی پاکستان اور کولا کولا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں آئی سی آئی نے کولا کولا کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔آئی سی آئی پاکستان کے زوہیب شاہد نے 46 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…