ابوظہبی(آئی این پی ) سرفراز احمد پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں، آسٹریلیا سے دوسرا مختصرطرز کا میچ جیت کر انہوں نے لگاتار دسویں سیریز گرین شرٹس کے نام کرا دی،29میچوں میں سرفراز کی فتوحات کی تعداد25ہوگئی، بھارت کے ایم ایس دھونی 72 میچز میں 41فتوحات
دنیا کے کامیاب کپتان ہیں۔سرفرازاحمد نے 2016 کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سنبھالی۔ فتح کی دیوی ان پرشروع سے مہربان رہی۔ آسٹریلیا سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر انتیس میچوں میں پاکستان کی فتوحات کی تعداد پچیس ہوگئی۔گرین شرٹس ٹیم نے لگاتار دسویں سیریز اپنے نام کر لی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین پاکستان کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں۔ شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستان نے چوالیس میچز میں انیس جیتے اورتئیس میں شکست کا سامنا کیا۔ دنیا کے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ایم ایس دھونی نے 72 میچز میں 41کامیابیاں حاصل کیں۔ سرفراز احمد کو رکی پونٹنگ کے ساتھ دوسرا کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے سے صرف ایک فتح دور ہیں۔ پونٹنگ چھپن میچوں میں چھبیس جیت چکاہے۔سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم لگاتار دسویں سیریز جیت لی۔قومی ٹیم نے نے ویسٹ انڈیز کو تین، انگلینڈ، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، نیوزی لینڈ، ورلڈالیون اور زمبابوے میں ٹرائی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرائی سیریز فائنل کے بعد آسٹریلیا کو ایک اور شکست سے دو چار کیا۔